حکومت کی مجرمانہ غفلت اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے،پاکستان کے دو دریاء بھارت سے ہوکر آتے ہیں،پانی روک لیا گیا تو پاکستان کی تین چوتھائی آبادی خشک سالی اور قحط میں گم ہو جائے گی،حکومت پنجاب زرعی پالیسی کا اعلان کرے ،کاشتکاروں کو بجلی و ڈیزل ، زرعی آلات ، کھاد پر سبسڈی دے، فصلوں کی انشورنس کرے: میاں محمودالرشید
ملک عثمان جمعرات 2 جون 2016 12:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) پنجاب اسمبلی کیقائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے ساتھ پانی کے مسئلے پر بھی جامع مذاکرات اورسندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں مقامی این جی او کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
1955میں بھارت نے کشمیر سے نکلتے والے دریاپر ڈیم بنائے بعد ازاں بھارت نے دریائے جہلم پر وولر ڈیم تعمیر کر لیا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت آئندہ سترہ سال کے دوران ہمالیہ سلسلے میں292 چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کرے گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش بھی بری طرح متاثر ہوگا صرف دریائے سندھ میں 8فیصد پانی کم ہو جائیگا، انہوں نے کہا مو جودہ حکمرانوں کی مودی سے دوستی کی پالیسی ملک کو صحرا میں بدل دیگی، انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھارت کے ڈیم بنانے سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا انہیں پاکستان کی جغرافیائی حالت کو ضرور دیکھ لینا چاہئے کیونکہ پاکستان کے دو دریاء بھارت سے ہوکر پاکستان آتے ہیں اور ان کے پانی رک جانے کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی خشک سالی اور قحط میں گم ہو جائیگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.