پانامہ لیکس کو بڑی سمجھداری سے گٹر میں‌ پھینک دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا برہمی کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 12:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود مریم نواز اور ان کے میڈیا سیل پر برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری کو ایک جذباتی طور پر پیش کر کے ہمدردیاں سمیٹی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صحافیوں اور سیاستدانوں کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے کا سلسلی جاری ہے جو کہ بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ کام مریم نواز کی میڈیا سیل کی ٹیم نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کو جواز بنا کر بہت ہی آرام سے پانامہ لیکس کے معاملے سے عوام اور سب کا دھیان ہٹا کر اس معاملے کو گٹر میں پھینک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے لیکن تب تو ایسی دعاؤں کا کوئی بھی سلسلہ شروع نہیں کیا گیا، تو اب مریم نواز میڈیا پر آ کر ایسے بیانات کیوں دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :