جماعت اسلامی ضلع مردان کی تعلیمی کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 2 جون 2016 11:58

مردان۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) جماعت اسلامی ضلع مردان کی تعلیمی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اقرا سکول اینڈکالج کاٹلنگ روڈ میں منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈائریکٹر گلوبل ایجوکیشن سسٹم محمد عماد اکبرحسان ، کمیٹی کے انچارج ڈائریکٹر غزالی سکول تاج ملوک ، اقرأ ہوتی کے پرنسپل منظور الحق، اقرأسکول اینڈکالج کاٹلنگ روڈ کے چیف ایگزیکٹیو حاجی اسلام الدین پرنسپل سید ندیم شاہ ، آفاق کے ریجنل منیجر مردان احمد یار اور بز م شاہین مردان ڈویژ ن کے صدر عثمان ننگیال نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ ہوا کہ ضلع بھر کے تحریکی ساتھیوں کے زیر انتظام چلنے والے سکولز کے سربراہان کا ایک مشترکہ فورم بنایا جائے گا۔ اس موقع پر شعبہ سکولز کے لئے ایک موثر کمیٹی بھی قائم کی گئی جو کہ اخلاقی تربیت اور اسلامی تعلیمات پر مشتمل نصاب بنایا جائے جبکہ کمیٹی حکومت کی جانب سے نصاب میں کی گئی تبدیلیوں پر بھی نظر رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :