مردان‘ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 2 جون 2016 11:56

مردان۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے قرآن خوانی ،کارکنوں نے اپنے لیڈر کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری نوابزادہ ارسلاخان کی رہائش گاہ ہوتی ہاوٴس میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورکامیاب آپریشن کا رب کریم کا شکریہ اداکیا دعائیہ تقریب میں ضلعی صدر سید عنایت باچہ ،جنرل سیکرٹری نواب زادہ ارسلاخان ،سلیم گل دولت زئی ، خواجہ محمد ،طارق احسان ،جمشید مہمند ،طارق احسان اور تاجررہنماحاجی گل نبی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر میاں نوازشریف کی جلدصحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ میاں نوازشریف کو جلد صحت یاب کریں تاکہ وہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھ سکیں ‘اس موقع پر خیرات بھی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :