راجن پور، نواحی علاقہ قاسم پور میں 2گروپوں میں تصادم، پندرہ افراد زخمی

جمعرات 2 جون 2016 11:44

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء) راجن پور کے نواحی علاقہ قاسم پور میں پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ تصادم میں 15افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

راجن پور میں تھانہ صدر کے علاقہ قاسم پور میں کھیتوں کو پانی دینے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں لاٹھیاں اور ڈنڈے استعمال کئے گئے۔ تصادم کے نتیجہ میں 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور لایا گیا جہاں پر 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :