ملتان،نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے والا مسافرہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 2 جون 2016 11:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء ) ملتان میں نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے والا مسافر نشترہسپتال میں دم توڑ گیا، مسافر کو نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر لوٹ لیا تھا۔ رحیم یار خان سے لاہور جانیوالی بس کے مسافر کو ملتان کے قریب نوسربازوں نے لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

نوسربازوں نے مسافر کوزہریلی چیز کھلا کر نقدی موبائل اور دیگر اشیاء لوٹ لیں تھیں اور لاری اڈہ کے قریب پھینک دیا تھا۔ پولیس نے مسافر کو اٹھا کر نشترہسپتال منتقل کیا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ جاں بحق مسافر کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ جس پر پولیس نے مسافر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے نشترہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :