چکوال، ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق،4زخمی

جمعرات 2 جون 2016 11:42

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء ) چکوال میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بل کسر انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر پیش آیا جہاں مسافر وین روڈ کے اطراف لگی ریلنگ سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شایدین کے مطابق حادثہ ڈرائیو رکے سوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :