اغواء برائے تاوان جیسے واقعات کے خلاف جمہوری احتجاج کو کامیاب بنائیں،آل پارٹیز پشین

بدھ 1 جون 2016 23:15

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) آل پارٹیز پشین اور پشین قومی جرگہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار مصطفی خان ترین کے فرزند اسد خان کے اغواء اور ضلع پشین میں بدامنی ، لاقانونیت ، چوری ڈکیتی ،شرپسندی اور دہشتگردی،شیر محمدشہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، گزشتہ روز پشین بازار میں تاجر مقصود خان کو شدید زخمی کرنے اور ان سے لاکھوں روپے لوٹنے جیسے عوام دشمن واقعات کیخلاف آج 2جون بروز جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے یاداشت پیش کی جائیگی اور بروز ہفتہ 4جون کو بمقام کچلاک ، خانوزئی ، یارو ، سرانان پر مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

(جاری ہے)

بیان میں تمام سیاسی پارٹیوں ، ٹرانسپورٹروں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اغواء برائے تاوان اور ایسے عوام دشمن واقعات کے خلاف اس جمہوری احتجاج کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :