پشتونخواملی عوامی پارٹی کی کوئٹہ کے شہریوں سے اپیل

بدھ 1 جون 2016 23:15

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں ضلع کوئٹہ کے تمام کارکنوں کوتاکید اور عوام وشہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج سہ پہر 3بجے پشین قومی جرگہ اور آل پارٹیز پشین کے زیر اہتمام صوبائی اسمبلی کے سامنے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے فرزند اسد خان ترین کے اغواء کے واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

اور اغواء کے اس گھناونے جرم کے خلاف جمہوری احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :