کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کا مغلپورہ کا دورہ

بدھ 1 جون 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے مغلپورہ کے علاقہ میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والے بچے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بننے والی انکوائری کمیٹی کے تحت ممبر وزیراعلی پنجاب معائنہ ٹیم کوکب ندیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہاں پر بچی کے والدین اور رشتہ دار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولیس، اے سی گلبرگ، گلبرگ ٹاؤن، واسا اتھارٹی اور ریلوے کے افسران کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا تھا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی اور اس غفلت کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل اور ممبر وزیراعلی پنجاب معائنہ ٹیم کوکب ندیم نے جائے وقوعہ کا تفصیلاً جائزہ لیا اور وہاں پر موجود افسران اور بچی کے رشتہ داروں سے اس افسوس ناک واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :