پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز639ٹریفک حادثات ،500 افراد شدید زخمی

بدھ 1 جون 2016 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ءپنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز639ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں500شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ240افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 295 ڈرائیورز25کم عمرڈرائیور،346مسافراور111پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ112ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت119متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد71حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ45 حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل752متاثرین میں581مرد اور171خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں101افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور442فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 209زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں501موٹر سائیکلز،83آٹو رکشے،61موٹر کاریں،48مسافربسیں،49ٹرک اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :