لاہورخڈی ایس پی ٹریفک کو مال روڈ پر گریبان پکڑنے والا ٹریفک وارڈن مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا

بدھ 1 جون 2016 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ءڈی ایس پی ٹریفک کو مال روڈ پر گریبان پکڑنے والا ٹریفک وارڈن مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مال روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈن شکیل نے غیر حاضری لگانے پر مشتعل ہو کر ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی کا گریبان پکڑ لیا تھا۔ اور بعد ازاں ساتھی وارڈنزکی مداخلت پر فرار ہو گیا تھا اس واقعہ کے حوالے سے پولیس نے ڈی ایس پی کی مدعیت میں ٹریفک وارڈن شکیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم وہ ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا ہے۔چیف ٹر یفک آ فیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹر یفک وارڈن کو معطل کر کے انکو ائر ی کا بھی حکم دید یا ہے۔

متعلقہ عنوان :