اسپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر اسحاق ڈاراور اعتزاز احسن سے ٹیلیفونک رابطہ، پانامہ لیکس کے معاملات مل کر چلانے کی درخواست

بدھ 1 جون 2016 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور سینیٹر اعتزاز احسن سے ٹیلیفونک رابطہ، پانامہ لیکس کے معاملات مل کر چلانے کی درخواست کر دی اور کہاکہ حکومت اور اپوزیشن مل کر پانامہ لیکس پر مشترکہ ٹی او آرز بنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور سینیٹر اعتزاز احسن کو ٹیلیفون کیا۔ اسپیکر سردارایاز صادق نے دونوں رہنماؤں کو معاملات مل کر چلانے کی درخواست کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ قوم کو پارلیمانی کمیٹی سے توقعات ہیں دونوں رہنماؤں کو معاملات مل کر طے کرنے چاہئیں، حکومت اور اپوزیشن مل کر پانامہ لیکس پر مشترکہ ٹی او آرز بنائیں۔