سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی زیرصدارت محکمانہ اجلاس

بدھ 1 جون 2016 22:49

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی زیرصدارت ایک محکمانہ اجلاس ہوا جس کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کی بہتری کے لیے درج ذیل ادارے جن میں لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگراوکاڑہ، بارانی لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھیری مورت اٹک، بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی ، لائیوسٹاک تجرباتی سٹیشن ہارون آباد چک کٹورہ ، ریسرچ سنٹر آف ساہیوال کیٹل جھنگ،لائیوسٹاک تجرباتی سٹیشن جہانگیرآباد اور ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ، سیمن پروڈکشن یونٹ/سیمن ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ،لائیوسٹاک تجرباتی سٹیشن اﷲ داد،205TDAاور رکھ خیرے والاشامل ہیں جو پہلے ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)،ڈائریکٹرجنرل(توسیع)اورڈائریکٹرسمال ریومیننٹس ملتان کے ماتحت کام کر رہے تھے وہ اب ڈائریکٹر لائیوسٹاک فارمز پنجاب کے ماتحت کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس تبدیلی کامقصد محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کوبہتر بنانا اورمویشی پال حضرات کوخوشحال کرناہے۔ اس اقدام کاایک اورمقصد دانشمندانہ فیصلے کرنا،محکمانہ سرگرمیوں پرنظررکھتے ہوئے محکمانہ اہداف کوبروقت مکمل کرناہے۔ ان اداروں کا انتظامی کنٹرول ابھی سے اور فنانشل کنٹرول یکم جولائی 2016سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک فارمز پنجاب کو دے دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :