اے این ایف سندھ کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی ۔ 5 کلو گرام افیوم برآمد کرکے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 1 جون 2016 22:47

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) اے این ایف سندھ کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی ۔ 5 کلو گرام افیوم برآمد کرکے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چھاپہ مار کر کراچی سے دوحہ جانے والی بین الاقوامی پرواز سے مسافر کو اتار لیا گیا ۔ مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو 5 کلو گرام افیوم برآمد ہوئی ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرنے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :