صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں کی طرف سے سعودی وزیرمملکت کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 1 جون 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے سعودی عرب سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیرمملکت سلیمان بن عبداﷲ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا -اس موقع پر صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباداورجسٹس (ر)خلیل الرحمن کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں-صوبائی وزیرتعلیم نے سعودی مہمان کو سوینئراور دیگر تحائف پیش کئے اور ان کے دورہ پاکستان کو دونو ں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے نہایت خوش آئند قرار دیا-