بیرونی ممالک سے امپورٹ ہونے والی سٹیل شیٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی پر حکم امتناعی جار ی

بدھ 1 جون 2016 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونی ممالک سے امپورٹ ہونے والی سٹیل شیٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی سے تاحکم ثانی روکتے ہوئے حکم امتناعی جار ی کر دیا جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت اور نیشنل ٹیرف کمیشن کو29 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کابورڈ آف گورنرز نااہل ہے عدالت عالیہ میں نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی اہلیت کو چیلنج کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترنے والا بورڈ آف گورنرز اپنی مرضی سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصول کرنے کا قانونی جواز نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ نااہل بورڈ آف گورنرز کی موجودگی کی بناء پر بیرونی ممالک سے امپورٹ ہونے والی سٹیل شیٹ پر غیر قانونی طور پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔جس پر عدالت نے سٹیل شیٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جار ی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :