ایڈیشنل کمشنر لاہورعثمان خان خالد کی زیر صدارت سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

بدھ 1 جون 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے سکھ یاتریوں کی اگلے ہفتہ واہگہ کے راستے لاہور آمد، مذہبی رسومات کی ادائیگی اور دیگر شہروں میں روانگی کے لیے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڑمیلہ اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات اور دیگر سکھ مذہبی تہواروں پر سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے سکھ یاتری 8 جون کو واہگہ کے راستے لاہور اور پھر جنم استھان بابا گرونانک ننکانہ صاحب جائیں گے جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے سکھ یاتری 21جون کو لاہور آئیں گے۔ سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کے علاوہ حسن ابدال، ایمن آباد و دیگر مذہبی مقامات پر بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :