پی ٹی اے نے سپیکٹرم آکشن فار نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی نیلامی کیلئے بڈ وصول کرلی

بدھ 1 جون 2016 21:36

پی ٹی اے نے سپیکٹرم آکشن فار نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی نیلامی کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز(این جی ایم ایس) کی نیلامی کے لئے طے شدہ ڈیڈ لائین کے مطابق یکم جون 2016کو شام 4:00تک ٹیلی نار سے بڈ موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے یہ مرحلہ انفارمیشن میمورینڈم (آئی ایم) کے تحت وضع کردہ طریقہ کاراور قواعدوضوابط کے تحت مکمل کیا۔

واضح رہے کہ نیلامی کے عمل کے حوالے سے ایک معلوماتی سیشن 23مئی 2016کو پی ٹی اے میں منعقد کیا گیا جسمیں موبی لنک، ٹیلی نار، ورلڈ کال اور ملٹی نیٹ نے شرکت کی۔ پی ٹی اے نے اس اہم مرحلے کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی پالیسی ہدایات اور پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے مطابق شفاف طریقے سے مکمل کیا ۔

متعلقہ عنوان :