پی او ایف واحد ادارہ ہے جہاں ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئیبے شمار سکیمیں جاری ہیں جن میں ایک منفرد سکیم طلبا و طالبات کو ان کے تعلیمی کیئریئر میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر وظائف کی تقسیم ہے جس کا بنیادی مقصد ان ہونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ مستقبل میں وہ مزید محنت سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں
پی او ایف چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
بدھ 1 جون 2016 21:32
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف)کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) نے کہا ہے کہ پی او ایف ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار سکیمیں جاری ہیں جن میں ایک منفرد سکیم طلبا و طالبات کو ان کے تعلیمی کیئریئر میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر وظائف کی تقسیم ہے جس کا بنیادی مقصد ان ہونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ مستقبل میں وہ مزید محنت سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
وہ بدھ کو پی او ایف ملازمین کے بچے اور بچیوں جنہوں نے تعلیمی سال2014-2015میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں وظائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہا کہ طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی مشترکہ اور اولین ذمہ داری ہے کیونکہ نئی نسل نے ہی آگے چل کر اس ملک کا نظم و نسق سنبھالنا ہے ہم جتنے اچھے طریقے سے ان کی رہنمائی اور تعلیم و تربیت پر توجہ دیں گے اس کے نتائج یقینا بہت مثبت اور اچھے ہوں گے۔
چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ بچوں کو تعلیم کی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کریں تاکہ ملک و قوم کے لیے ایک تعلیم یافتہ نسل تیار کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈیئر ذکی رحمان میر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پی او ایف انتظامیہ کی جانب سے 11مختلف سکیموں کے تحت نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پی او ایف کے حاضر سروس ملازمین کے بچے ؍بچیاں، پی او ایف کے ملحقہ اداروں کے بچے ؍بچیاں، ریٹائرڈ پی او ایف ملازمین کے بچے؍ بچیاں، میڈیکل وانجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے پی او ایف ملازمین کے بچے؍ بچیاں اور تین سالہ ڈپلومہ کی تعلیم حاصل کرنے والے 350طلبا و طالبات میں43لاکھ 17ہزار روپے مالیت کے وظائف تقسیم کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی او ایف بور ڈنے شعبہ ویلفیئر کے منتظمین کو تقریب کے عمدہ انعقاد پر مبارکباد دی۔ بعد میں چیئرمین طلبا و طالبات اور ان کے والدین میں گھل مل گئے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کے حوالے سے ان کی جانب سے دی جانے والی مثبت تجاویز پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.