سکھر ، چلتی ٹرین سے گر کر لڑکی جا ں بحق،لڑکی کو بچاتے ہوئے ماموں زخمی،نعش روہڑی اسپتال منتقل
بدھ 1 جون 2016 21:08
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) سکھر کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر لڑکی جا ں بحق،لڑکی کو بچاتے ہوئے ماموں زخمی۔نعش روہڑی اسپتال پہنچا دی گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب دبر کے علاقے میں ملتان سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس سے ایک لڑکی مسمات نامہ بنت اصغر علی سکنہ ملتان گر کر جاں بحق ہوگئی جبکہ اسے بچاتے ہوئے اس کا ماموں غلام عباس گر کر شدید زخمی ہو گیا لڑکی کی نعش اور زخمی کو روہڑی اسپتال لایا گیا جہاں پر لڑکی کے ماموں غلام عباس نے بتایا کہ وہ ملتان سے کراچی جانے کے لیے جگہ نہ ملنے پر ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر سفر کر رہے تھے کہ انہیں نیند آگئی کہ اچانک لڑکی گرنے لگی کہ میں اسے بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ میں بھی گر پڑا لڑکی کی نعش ورثاء کے انتظار میں روہڑی اسپتال میں رکھ دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.