ساہیوال ‘سزایافتہ نوجوان نے دوبارہ پولیس پر حملہ کرکے ایک اور کانسٹیبل کو زخمی کردیا
بدھ 1 جون 2016 21:02
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) سزایافتہ نوجوان نے دوبارہ پولیس پر حملہ کرکے ایک اور کانسٹیبل کو زخمی کردیا‘ملزم نے دن کے وقت ایک شہری اور رات کے وقت کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ‘ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں متحرک ‘مقدمات درج ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل سزا بھگت کر آنے والے نوجوان رحمن عرف مانی نے گزشتہ روز شہبازنامی شہری کو شام کے وقت فائر مار کر زخمی کردیا جب وہ بازار سے گھر جا رہا تھا جس پر شہباز نے تھانہ غلہ منڈی کو پولیس کو مدد کیلئے پکارا اور پولیس نے فوری طور پر زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے رات کے وقت چھاپہ مارا تو ملزم نے مزاحمت کی اورکانسٹیبل ریاض کو فائرنگ کرکے تھانہ کے قریب شدید زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔ غلہ منڈی پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہو سکا ۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔یاد رہے ملزم نے 3/4سال قبل بھی رات کے وقت غلہ منڈی پولیس کے کانسٹیبل سرفراز کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.