وائس چیرمین اور کمشنر او پی سی کا وزیراعظم کیلئے خصوصی دعاؤں پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہارتشکر

اوورسیز پاکستانیوں کی نیک خواہشات اور پیغامات وزیرِاعظم پاکستان تک پہنچادیے گئے ہیں‘شاہین خالد بٹ ،افضال بھٹی

بدھ 1 جون 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) وائس چیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں پردنیا بھر میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ا وور سیز پاکستانیو ں کی نیک خواہشات وزیرِ اعظم پاکستان تک پہنچا دی گئی ہیں جنہوں نے اس محبت پر اوورسیزپاکستانیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی طرح اوور سیز پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم نوازشریف کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں اور عبادات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مسلسل دعائیں اس بات کا ثبوت ہے کہ محمد نواز شریف کو نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے جبکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے وزیراعظم کے کردار کا بھی ہر مسلمان معترف ہے۔

متعلقہ عنوان :