باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

بدھ 1 جون 2016 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرنویدکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ ملزمہ عائشہ بی بی نے 18 مارچ 2016کو اپنے والد زمان کو آگ لگاکر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :