بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف صحتیاب ہو کر پاکستان آئیں گے ،چوہدری عبدالرزاق باجوہ

ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر وزیر اعظم کی قیادت میں جاری رہے گا،ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن

بدھ 1 جون 2016 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ انشا ء اللہ بہت جلد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے اور پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے ۔ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ روڈ پر بھولا گجر کے ڈیرے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری اشرف گجر،میاں محمد یوسف،رانا بلو خاں ،رانا محمد آصف،رانا عبدالرشید و دیگر بھٹہ مالک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مقامی مدرسہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی جبکہ بھٹہ مالکان کی طرف سے وزیر اعظم کے کامیاب اپریشن کی خوشی میں بکرے ذبح کر کے گوشت بھٹہ مزدوروں میں تقسیم کیا گیا ۔چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :