صدر مملکت کا خطاب متوازن تھا ، یہ جمہوریت کی فتح ہے،عبید الله شادی خیل

بدھ 1 جون 2016 19:30

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عبید الله شادی خیل نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب متوازن تھا اور یہ جمہوریت کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز صدر کے خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ صدر ممنون حسین نے اپوزیشن کو پالیسی سازی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت دی جو کہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاک فوج کے تعاون سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے، توانائی کے بحران کے خاتمہ اور سی پیک، میٹرو بس اور اورنج ٹرین سمیت دیگر بڑے منصوبے موجودہ حکومت کی کامیابی کی واضح مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :