اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران 636 اہم شخصیات کو قانون توڑنے پر جرمانے کے ٹکٹ جاری کئے

بدھ 1 جون 2016 19:27

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران 636 اہم شخصیات کو قانون توڑنے پر جرمانے کے ٹکٹ جاری کئے، 5 وفاقی وزراء،11صوبائی وزراء، 14سفارت کار،257 فوجی افسران ،6نیوی،16ائیرفورس آفیسرز،53سینئر سرکاری افسران، 26 عدالتی افسران ،13صحافی،15سینئر پولیس آفیسر،69 اراکین قومی اسمبلی،39سینیٹرز،26 ایم پی اے شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پو لیس کی رواں سال کی کارکردگی کے جائزہ کے مطابق 5524شہریوں کی طرف سے 1915پر کال وصول ہونے پر انہیں بروقت مدد فراہم کی گئی جس میں571گاڑیوں کو باندھ کر ورکشاپ پہنچایا گیا، 2044گاڑیوں کو موقعہ پر مکینیکل امداد فراہم کی گئی،776گاڑیوں کیلئے پٹرول مہیا کیا گیا،487افراد کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے پک اینڈ ڈراپ دیا گیا، 210پیدل چلنے والے افراد کی مدد کی گئی، 584گاڑیوں کے ٹائرز تبدیل کرنے میں مدد فراہم کی گئی، 20افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فرہم کی گئی،571گاڑیوں کو دھکا لگا کر مدد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

636 vip,s کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے جن میں 5فیڈرل منسٹر،11صوبائی وزراء،14 ایمبیسیڈر،53سینئیر گورنمنٹ افسران،15سینئیر پولیس افسران ،257فوجی ،6نیوی ،16اےئر فورس کے افسران کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے۔جن میں 69 MNA،39سینیٹرز26, ایم پی ایز،11فیڈرل سیکرٹری، 26جوڈیشری ،13جرنلسٹ شامل ہیں،32ٹریفک پولیس افسران کے خلاف شکایات ہونے پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی گئی جبکہ عوام کی طرف سے 643شکایات بابت پبلک سروس ٹرانسپورٹ وصول ہونے پر 540شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی۔ 19914افراد کو 1915کے ذریعے مختلف معلومات بھی فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :