سوات ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وی ڈی سی ممبر کاہم شکل بھائی جاں بحق

پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سر چ اپریشن ،تین مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 1 جون 2016 19:22

سوات( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) سوات میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ،نینگولئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وی ڈی سی ممبر کاہم شکل بھائی جاں بحق ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کا علاقے میں بڑے پیمانے پر سر چ اپریشن ،تین مشتبہ افراد گرفتار ،گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ،سرچ اپریشن کے دوران ایوب پل بھی کئی گھنٹوں تک بند کردیاگیا ،پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ، ، سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،تفصیلات کے مطابق سوات مین ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کبل کے علاقے نینگولئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وی ڈی سی ممبر سنگین کے بھائی فریدون جو کہ سنگین خان کا ہمشکل تھا کو قتل کردیاپولیس زرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ملزمان سنگین خان کو قتل کرنے آئے تھے چونکہ سنگین اور فریدو ن دونوں بھائی ہمشکل ہے اس لئے سنگین خان کے شبہ میں فریدون کو قتل کردیا واقعہ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن شروع کردیاپولیس زرائع کے مطابق سرچ اپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد جن کا تعلق نینگولئی اور آس پاس کے علاقوں سے گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق تین ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اُن سے سوات میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں ادھر سرچ اپریشن کے دوران سوات کے سب اہم رابطہ ایوب پل کو بھی ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جسے بعد میں کئی گھنٹوں کے بعد کھول دیا گیا پل کے بند ش کی وجہ سے نہ صرف تحصیل مٹہ اور کبل کو آنے جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کی وجہ سے سیدوشریف ہسپتال کو آنے والے مریض بھی شدید مشکلات کا شکا ررہے زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ناکے لگاکر گاڑیوں کی تلاشی لی اور شناختی کارڈ چیک کئے ۔