پنجاب کے آئندہ بجٹ میں توانائی کے منصوبے ترجحات میں شامل ہونگے

بدھ 1 جون 2016 19:16

شورکوٹ چھاؤنی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء ) پنجاب کے آئندہ بجٹ میں توانائی کے منصوبے ترجحات میں شامل ہونگے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ مالی سال کے بجٹ میں سولر کوئلہ ہوا اور گیس پاور پراجیکٹس کے لئے خصوصی فنڈ رکھنے کے لئے فصیلہ کیا گیا ہے بیرونی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے جدید حفاظتی پولیس فورس میں اضافے کے اضافے کے علاوہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے انفارمیشن ٹکینالوجی کے استعمال کا دائرہ کار بڑھایاجائے گا مستحق افراد کو کاروبار کے آغازکیلئے بلاسود قرضے اور عالمی منڈی میں طلب کے مطابق فنی تربیت کے مختلف پروگرام شروع کئے جائیں گے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ بجٹ پائیداراقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کو افرادی قوت میں تبدیل کرنے کیلئے نوجوانوں کیلئے ایسے تربیتی پروگرام تشکیل دیئے جایئں گے جن کی اس وقت عالمی منڈی میں ڈیمانڈ ہے اس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات تک آسان رسائی اور غریب عوام کو معیاری سہولیات کی مفت فراہمی کیلئے مذکورہ شعبوں میں ضروری اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مذید کہا ہے کہ زرعی شعبہ کے نقائص کو دور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال معیاری ادویات کی فراہمی اور زرعی اجناس کی پیدوارمیں کمی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی تحقیق میں کمی کے حوالے سے بین الا قوامی سطح پر کی جانے والی تحقیقات سے استفادہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :