سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کے لئے جتنی مالی مراعات اور فوائد موجودہ صوبائی حکومت نے منظور کئے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، حال ہی میں نرسوں کے لئے دس ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر سالانہ 66کروڑ روپے لاگت آرہی ہے، سنیئرصوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی کا بیان

بدھ 1 جون 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کے لئے جتنی مالی مراعات اور فوائد موجودہ صوبائی حکومت نے منظور کئے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ حال ہی میں نرسوں کے لئے دس ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر سالانہ 66کروڑ روپے لاگت آرہی ہے ۔

یہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیاں میں نرسوں کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے منظور کردہ مالی مراعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گریڈ 16 کی نرسوں کے لئے ڈریس الاونس 600روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3100روپے کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 ۱ور اسے اُپر کی نرسوں کے لئے یہ الاونس 600روپے ماہانہ سے بڑھاکر 2100 روپے کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح گریڈ 16کے نرسز کا میس الاونس 500روپے ماہانہ سے بڑھاکر 8000روپے کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17اور اسے اُوپر کی نرسز کا میس الاونس 500روپے ماہانہ سے بڑھاکر 6500روپے کردیا گیا ہے ۔

شہرام تراکئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نرسوں کی پروموشنز کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے نیا سروس سٹرکچر اور سروس رولز منظور کیاہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز سمیت دیگر طبی عملے کے لئے جوبے مثال مالی مراعات دے رہی ہے اس کامقصد کسی فرد واحد کو مالی فائد پہنچانا نہیں بلکہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس پر کسی صورت کوئی سمجھوتی نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے طبی عملے کیلئے اتنا کچھ کرنے کے باوجود بعض عناصر اپنی ذاتی مفادات کے لئے نئے نئے اور ناجائز مطالبات سامنے رکھ کر ہسپتالوں میں ہڑتال کرکے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا اور نہ حکومت اسے کسی صورت برداشت کرے گی بلکہ ایسے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔

موجودہ صوبائی حکومت نرسوں کی ساری جائز مطالبات پوری کر چکی ہے اور اُنہیں ہر ممکن مالی مراعات فراہم کرنے کا ساتھ ساتھ اُن کو درپیش تمام مسائل حل کر چکی ہے اب اُنہیں چاہیے کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :