وفاقی حکومت نے آج سے رمضان پیکیج کے اطلاق کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جون 2016 19:07

وفاقی حکومت  نے آج سے رمضان پیکیج کے اطلاق کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے آج سے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بدھ کے روز سے رمضان پیکیج کے اطلاق کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہو گا۔ پیکج کے تحت 22 اشیا پرسبسڈی دی جا رہی ہے۔ پیکج کے تحت چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 سے 45 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ دالیں، اوپن مارکیٹ کی نسبت 7 سے 40 روپے فی کلو سستی ملیں گی جبکہ بیسن کی قیمت فی کلو 30 روپے کم کر دی گئی ہے۔