اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 1 جون 2016 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اﷲ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ کاشف خان کامران کے نام کی چالان میں غیر موجودگی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے سوال کیا کہ یہ کاشف خان کامران کون ہے اور کہاں ہیں ؟ ایف آئی اے نے جواب دیا کہ کاشف خان کامران کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ، جسٹس نور الحق قریشی نے کہا کہ آپ نے نام اس لیے نہیں لکھا کہ جب وہ پکڑا جائے تو اس سے مک مکا کیا جائے گا ، پھر ملزم سے آپ پوچھیں گے کہ چالان میں نام ڈالیں یا نہ ڈالیں ۔ عدالت کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ کاشف خان کامران کا نام میں کہاں تلاش کروں ۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔