سینیٹر حاجی غلام علی و ریاض خٹک کا چین کے شہر کچاؤ میں پاکستانی سکول کا دورہ

ملک رہنے والے پاکستانیوں پر احسان ہے بلکہ یہ اپنے ملک اور قوم کیلئے بھی بہت بڑا کارنامہ ہے ‘ حاجی غلام علی

بدھ 1 جون 2016 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) سینیٹر حاجی غلام علی اور محمد ریاض خٹک کا چین کے شہر کچاؤ میں پاکستانی کمیونٹی کے قرطبہ سکول کا دورہ ۔ طلبہ سے ملاقات کی ۔ پرنسپل نے سکول رجسٹریشن و دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ سینیٹر حاجی غلام علی اور محمد ریاض خٹک کا سکول کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی ۔سینیٹر حاجی غلام علی کے پشاوردفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و پاکستان بزنس مین پینل کے جنرل سیکرٹری سینیٹر حاجی غلام علی اور ایف پی سی سی آئی کے خیبرپختونخوا سے نائب صدر محمد ریاض خٹک جو چین کے دورے پر ہیں نے گزشتہ روز چینی شہر کچاؤ میں پاکستانی کمیونٹی کے قرطبہ سکول کا دورہ کیا ۔

اس دوران انہوں نے کلاسوں میں جا کر طلبہ اور اساتذہ سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے جے یو آئی رہنما حاجی میاں خان کے پوتے اور مکرم خان کے بیٹے محمد ایان کی سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر قرطبہ سکول کے پرنسپل پروفیسر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما و ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ہر دلعزیز لیڈر سینیٹر حاجی غلام علی نے دعوت دئیے بغیر سکول کا دورہ کرکے نہ صرف ایک نئی روایت قائم کی ہے بلکہ ہمیں اور سکول کے بچوں کو ایک بڑا حوصلہ اور خوشی دی ۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سینیٹر حاجی غلام علی اور نائب صدر محمد ریاض خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و پاکستان بزنس مین پینل کے جنرل سیکرٹری سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ بیرون ملک کسی سپورٹ کے بغیر پاکستانی کمیٹی سمیت دیگر کمیونٹی کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا نہ صرف پاکستان ملک رہنے والے پاکستانیوں پر احسان ہے بلکہ یہ اپنے ملک اور قوم کیلئے بھی بہت بڑا کارنامہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم او رملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ چین کی تیز رفتار ترقی آپ کے سامنے ہے اس ترقی کو دیکھتے ہوئے آپ نے مستقبل کے ان معماروں کو تیار کرنا ہے جو عبادت سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یہ بچے کل ملک و قوم کی ترقی کیساتھ ساتھ اپنے خاندان کی بھی ترقی کا سبب بنے گے۔ سینیٹر حاجی غلام علی نے سکول رجسٹریشن کے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :