کراچی،دو دریا سے ملنے والے بچے کی ماں کی لاش دہلی کالونی سے مل گئی

بدھ 1 جون 2016 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کراچی کے علاقے دو دریا سے ملنے والے بچے کی ماں کی لاش دہلی کالونی سے مل گئی ہے۔خاتون ایک مرد کے ہمراہ 15 سے 20 روز قبل یہاں منتقل ہوئی تھی ، ایدھی سنٹر کے ترجمان نے بچے کی والدہ کی لاش کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ایدھی سینٹر کے ترجمان کاکہنا ہے کہ دو دریا سے ملنے والے بچے عبداﷲ کی والدہ کی لاش مل گئی ۔ لاش گزشتہ روز دہلی کالونی کے مکان سے ملی اہل محلہ کے مطابق خاتون یہاں ایک مرد کے ہمراہ 15 سے 20 روز قبل منتقل ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :