ڈیرہ پولیس نے ماہ رمضان سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی،، ضلع کو چھ سیکڑز میں تقسیم کردیا گیا
اوقات نماز اور تراویح کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرا نجام دیں گے
بدھ 1 جون 2016 17:40
ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) ڈیرہ پولیس نے ماہ رمضان سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ، ضلع کو چھ سیکڑز میں تقسیم کردیا گیا ، اوقات نماز اور بالخصوص نماز تراویح کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرا نجام دئیں گے ۔ مارکٹیوں میں سیکورٹی اہلکار سادہ کپڑوں میں لیڈی پویس اہلکاروں سے مل کر ڈیوٹیاں دئیں گے ۔
ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ ڈی پی او یاسر آفریدی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی نے ضلع بھر میں ماہ رمضان کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ، ضلع کو چھ سیکڑز میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔ تھانہ سٹی و تھانہ کینٹ کی حدود میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی۔(جاری ہے)
سرکلرروڈ اور بازاروں میں ایگل پیڑولنگ کے علاوہ پیدل گشت پولیس اہلکار ڈیوٹی دئیں گے ۔
نماز کے اوقات اور بالخصوص نماز تروایح کے دوران بھی پولیس اہلکار سینکڑوں مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دئیں گے۔ مسگراں گیٹ ، ٹانک اڈا، ہیبت شہید چوک اور نیو بنوں چونگی پر ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس کی موبائل موجو د ہونگی ، ایس ایچ او ز تھانوں کی بجائے سحری اورافطاری کے اوقات میں روڈز پر ڈیوٹی دئیں گے ۔ اس طرح ٹریفک کے نظام کیلئے بھی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ۔ ڈیرہ شہر میں موٹرکار ، چنگ چی رکشہ اور آٹو رکشہ کے داخلے پر پابندی ہوگی تا ہم شہر کے رہائشوں کیلئے اجازت ہوگی لیکن شہر کے رہائشوں کو خصوصی پاسسز جاری ہونگے ۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے سینئر صحافی محمد ریحان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.