صدر مملکت نے ملک کو درپیش چیلنج کے حوالے سے پارلیمان سے تاریخی خطاب کیا ، میر حاصل خان بزنجو

بدھ 1 جون 2016 17:17

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) وفاقی وزیر بندر گاہیں و جہاز رانی میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے بہت مشکلات ہیں۔

(جاری ہے)

جمہوری عمل کے چوتھے سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوا ہے ،ہر سال آنے والے سال کے مقابلہ میں جمہوریت مضبوط اور پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہا ہے، بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے موجودہ حکومت کے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوا ہے۔

صدر مملکت نے ملک کو درپیش چیلنج کے حوالے سے پارلیمان سے تاریخی خطاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے بات کی جبکہ ملک میں دہشت گردی مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے درپیش مشکلات کا ذکر بھی کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر نے اپنے خطاب میں ملکی ترجیحات اور مسائل کے حل حوالے سے حکومت کی راہنمائی کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ ملکی ترقی کے حوالے اپنا کردار ادا کررہی ہے ہر سال آنے والے سال کے مقابلہ میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔