فیڈرل بورڈ کے زیرِ اہتمام 31 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، توصیفی اسناد اور اعزازات 3 جون کو ہوگی

بدھ 1 جون 2016 17:04

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 31 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، توصیفی اسناد اور اعزازات 3 جون 2016ء کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2015میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے، توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔