گلگت،عدالت کا ظفر اقبال قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت،7سال قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

بدھ 1 جون 2016 16:59

گلگت۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ظفر اقبال قتل کیس کے ملزم عدنان حسین کو سزائے موت،7سال قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ شہباز خان نے ظفر اقبال قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان حسین کو سزائے موت،7سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ جبکہ شریک مجرم عبدار عباس کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ملزمان نے9 جنوری 2014 کو گلگت کے معروف فٹبالر ظفر اقبال کو مدینہ مارکیٹ کے قریب اس وقت گولی مار کر قتل کیا تھا جب وہ دکان سے گھر جا رہاتھا۔ سزا پانے والے ملرمان کو 7روز میں اعلی عدالت میں اپیل کا حق دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :