انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان سے اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے وفدکی ملاقات

بدھ 1 جون 2016 16:59

گلگت۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء)انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان سے گزشتہ روزاسلام آباد فٹ بال ٹیم کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویر احمد نے کی ۔ملاقات کے دوران ظفر اقبال اعوان نے اسلام آباد ٹیم کو بین الصوبائی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پررانا تنویر نے سٹی پارک گراؤنڈ گلگت میں چیمپئن شپ کے دوران حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔