پنجاب میں پہلا یورو گائنی کلینک سر گنگا رام ہسپتال میں قائم کر دیا گیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:47

لاہور یکم جون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) : پنجاب میں پہلا یورو گائنی کلینک سر گنگا رام ہسپتال میں قائم کر دیا گیا ہے جو پروفیسر آ ف یورولوجی ڈاکٹر ممتاز احمد اور پروفیسر آف گائنی ڈاکٹر مریم ملک کی نگرانی میں کام کرے گا ۔پروفیسر ممتاز احمد نے بتایا کہ خواتین کی بیماری جس میں بار بار پیشاب آتا ہے یا قابو میں نہیں رہتا کی وجہ سے کئی خاندان اجڑ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اکثر خواتین اس مرض کا علاج کرانے کی بجائے خاموش رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سنٹر میں یورولوجی اور گائنی کے ڈاکٹر مل کرایسی خواتین مریضوں کا علاج کریں گے تاکہ انہیں اس مرض سے جلد سے جلد نجات مل سکے ۔ پروفیسر ممتاز نے کہا ہسپتال میں خواتین کے مثانے کی بیماری کی تشخیص کیلئے جدید مشینری نصب کر دی گئی ہے جس سے عورتوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولت میسر ہو گی اور انہیں مستند ڈاکٹر طبی معائنے کیلئے دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :