صاحبزادہ حامد رضانے اپنی جراتمندانہ جدوجہد سے اہل حق کو ولولہ تازہ دیا ۔آپ اہلسنّت کے سر کا تاج اور یارسول اللہ کہنے والوں کی آنکھ کا تارا ہیں

اے ٹی آئی کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی کااہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:47

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضامجاہدانہ صفات رکھنے والے دلیر اور دلبر قومی راہنما ہیں ۔

آپ نے امریکہ اور ا س کے ایجنٹوں کے خلاف روز دار آواز بلند کی ہے۔اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی آنکھ میں کا نٹا بنے ہوئے ہیں ۔ صاحبزادہ حامد رضااتحاد اہل سنت کے بہت بڑے داعی ہیں ۔آپ عظیم باپ کے عظیم بیٹے ہیں ۔دین نبی ﷺ کی بالادستی کیلئے آپ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

آپ عہد ساز قومی رہنما اور حق گوئی اور بے باکی میں اپنی مثال آپ ہیں ۔

آپ نے کسی بھی مرحلے پر ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور نہ کبھی مصلحت اور خوف کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا صاحبزادہ حامد رضاکی للکار اور یلغار سے اسلام اور پاکستان دشمنوں کے دل لرز جاتے ہیں۔ آپ کی سیاست کا مرکز و محور اسلام اور پاکستان ہے ۔آپ صاحب کردار اور اجلے انسان ہیں ۔آپ نے اصولوں ہر کبھی بھی سودی بازی نہیں کی ۔ آپ یارسول اللہ کہنے والوں کی آنکھ کا تارا اور اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ننگی تلوار ہیں ِ۔

صاحبزادہ حامد رضاپاکستانی سیاست کا ایک اجالا کردار ہیں ۔ آپ نے دہشت گردی کیخلاف توانا آوازبلند کی اور ظلم ،جبراور استحصال کے خلاف جہدوجہد کر رہے ہیں ۔آپ اصولی اور نظریاتی سیاست کے علمبردار ہیں آپ نے طالبائنزیشن کے خلاف تاریخی جہدوجہد کی ۔صاحبزادہ حامد رضانے اپنی جراتمندانہ جدوجہد سے اہل حق کو ولولہ تازہ دیا ۔آپ اہل سنت کے سر کا تاج ہیں ۔دنیائے سنیت کو آپ پر فخر اور ناز ہے اجلاس سے دیگر اہلسنّت جماعتوں کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا ۔۔۔