استور،حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے کام کر رہی ہے، حیدر خان

بدھ 1 جون 2016 16:32

استور ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت گلگت بلتستان حیدر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :