صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، فرید اللہ خان

بدھ 1 جون 2016 16:32

استور۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) مسلم لیگ (ن) ضلع استور کے سینئر نائب صدر فرید اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرصوبائی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں پوری کابینہ علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اورہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق علاقے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :