جڑواں شہروں میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

بدھ 1 جون 2016 16:28

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) جڑواں شہروں میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں شہریوں نے وزیراعظم کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ قائد پاکستان کو صحت کاملہ اور سلامتی عطاء فرمائے تا کہ وہ بھرپور انداز میں قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور راولپنڈی کی مساجد اور گرجا گھروں میں بدھ کو بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کو محمد نواز شریف کی صورت میں ایک مخلص وزیراعظم ملا ہے اور پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ہمیں اندھیروں سے نکال سکتا ہے۔ اقلیتوں نے اپنی اپنی عبادت گاہوں میں وزیراعظم کی صحتیابی اور درازی عمر کی دعائیں کیں جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ نے وزیر اعظم کی صحتیابی کے لئے قرآن خوانی کی گئی اوردعائیں مانگی گئیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہو کر اپنے مشن کو مکمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :