رمضان بازارو ں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں مثالی انتظامات کیے جائیں ، رمضان با زارو ں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر فراہم کی جائیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:11

پاکپتن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) رمضان بازارو ں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں مثالی انتظامات کیے جائیں ، رمضان با زارو ں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر فراہم کی جائیں ، ماہ رمضان المبارک کے سلسلہ اللہ کی خو شنودی حا صل کرنے کیلئے تاجر اشیا ئے ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کریں اوراپنے منافع کی شر ح کو کم سے کم حد پر رکھیں اور زیادہ سے زیادہ نیکیا ں کمائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے رمضان المبارک کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اشفا ق الر حمن ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا طارق حسین بھٹی ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی او انٹرپر ائزز راشدہ بتول ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ، انجمن تاجر ان کے نمائندے ، انجمن قصاب کے نمائندے بھی اجلاس میں مو جو دتھے ،ڈی او نٹرپرائزز راشدہ بتو ل نے اجلاس کو ماہ صیام کے سلسلہ میں ریٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ا نے گرین چینل کے سلسلہ میں رمضان بازارو ں میں سٹال لگانے کے سلسلہ میں بتایا ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ ماہ صیام کے سلسلہ میں قائم کیے جانے والے رمضان بازارو ں کو3 جون تک ہر صورت فنگشنل کیا جائے ، رمضان بازارو ں میں عوام کو بہترین کو الٹی کی اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں ،غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کرنے و الو ں کی نہ صرف حو صلہ شکنی کی جائے بلکہ ان کے خلاف قانونی کارو ائی عمل میں لائی جائے،اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :