ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت نے کہا ہے کہ کاشتکاران جدید پیداواری عوامل کو اپنا کر فصلات کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:11

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت نے کہا ہے کہ کاشتکاران جدید پیداواری عوامل کو اپنا کر فصلات کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیداواری لاگت کو کم کر سکتے ہیں موجودہ حالات میں کاشتکاری کو منافع بخش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پیدوار کو بڑھایا جائے ،اخراجات کو کم کیا جائے اور فروخت کے لئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں زرعی پیداوار کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش کے لئے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع جبوکہ میں دھان،کپاس اور دیگر فصلات کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع چودری شہباز اختر ،زراعت آفیسر پرویز اقبال اور کاشتکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع چودری شہباز اختر نے دھان ،کپاس اور دیگر فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر تفصیلی روشنی ڈالی،کھادوں اور پانی کے متوازن استعمال زرعی زہروں کے استعمال کے متعلق ،جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے متعلق بھی بتایا

متعلقہ عنوان :