اوکاڑہ کے گرد و نواح میں اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے پر باپ ،بیٹے سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیاگیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:08

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے پر باپ ،بیٹے سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جب کہ تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اشتہاریوں میں قتل کی وارداتوں میں ملوث مجرمان بھی شامل تھے تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال سکنہ ٹھٹھہ یاروکا نے قتل کے مجرمان ذوالفقار اور افضال کو پناہ دی محبوب سکنہ بھائی شیخوکا نے قتل کے مجرم شاہنواز کو پنا ہ دی محمد شفیق الرحمن سکنہ راجووال نے عبدالغنی سکنہ کھرل کلاں کو،محمد ایوب سکنہ سومیاں بھولو نے مجرم اسلم کو،غلام مصطفی سکنہ آبادی نظام پورہ نے اپنے بھائی غلام مرتضیٰ کو ،عمر فاروق آباد نور پور نے رزاق عرف رزاقی کو نیاز احمد سکنہ کھرل کلا ں نے محمد اسلم عرف اچھو سکنہ ڈھلیانہ کو محمد ایوب سکنہ با با فرید ٹاؤن نے اپنے بیٹے آصف ایوب کو اور اسد سکنہ ڈھلیا نہ نے اپنے ہی گاؤں کے اسلم کو پنا ہ دی پولیس نے جب مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے تو فرار میں مدد کی پولیس نے ظفر اقبال،محبوب،عمر فاروق،نیاز احمد،محمد ایوب،اور اسد کو گرفتار کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :