اوکاڑہ کے نواح میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پانچ قمار بازوں کوگرفتار کرلیا گیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:08

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) اوکاڑہ کے نواح میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پانچ قمار بازوں کوگرفتار کرلیا گیا ملزمان سے تاش،موبائل اور رقم برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق نواحی چک 3ون ایل میں پولیس نے چھاپہ مارا جہاں سے شرافت علی،کاظم علی ،محمدیوسف اور فخر احمد کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاتاش ،رقم اور موبائل بر آمد کرلئے جب کہ چک 2ون ایل میں چھاپہ مارکر جواء پرچی فروخت کرتے ہوئے ظفر سکنہ5ون ایل کوگرفتار کرلیاگیااس سے بل بک ،ووچر اور رقم برآمد کرلی گئی پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :