اوکاڑہ میں گرمی کی شدت نے پانی فروشوں کی چاندی کر دی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:06

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) اوکاڑہ میں گرمی کی شدت نے پانی فروشوں کی چاندی کر دی عوام اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے پانی کی شکل میں ہیپا ٹائٹس اور کینسر جیسی بیماریاں خریدنے پر مجبور ہیں جن کا انہیں احساس تک نہیں سرکار نے بھی آنکھیں موند لی ہیں ان خیالات کا اظہار یہاں اوکاڑہ کے شہریوں نے ایک سروے میں کیا خالد، عمران، شہزاد، رستم ،مرتضیٰ،فرید ،ساجداور رومانہ سمیت دیگر نے کیا ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کے پانی سپلائی کے لئے بچھائے گے پائپ بوسیدہ ہوچکے ہیں اور متعد جگہ پر ان پائپس میں نکاسی کا پانی شامل ہورہا ہے جس کے لئے کسی بھی فرد ،سیاست دان ، افسران اور متعلقہ ذمہ داروں نے توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا بلکہ یو ں لگتاہے کہ شاید یہ ان کے لئے توہین ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں پانی کی فروخت کا کاروبار عروج کی طرف بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے عوام کوصاف، شفاف اور منرل پانی کے نام پر لوٹا جارہا ہے بعض نے اپنے گھروں میں زمینی بور کرا کر اس پانی کی فروخت شروع کر دی ہے پینے کا یہ پانی کہاں سے حاصل کیا جاتا ہے اس میں کتنی بیماریاں ہیں جاننے کے لئے محکمہ صحت نے آنکھیں موند رکھی ہیں جہاں محکمہ صحت کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نظر نہیں آرہا وہاں اس پانی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے والی کوئی اتھارٹی دور دور تک نظر نہیں آتی

متعلقہ عنوان :