ہنگو پولیس کی گزشتہ ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 15:57

ہنگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) ہنگو پولیس کی گزشتہ ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں۔ 19 مجرم اشتہاریوں،10غیرملکیوں اور 100مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ضلعی پولیس آفیسرہنگو شاہ نظر نے ماہانہ ریکوری کے حوالے سے سنیئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی،صدر،دوابہ،ٹل اوربلیامینہ کے ایس ایچ اوز نے مختلف علاقوں میں دشمن عناصرکیخلاف موثرکاروائیاں کرتے ہوئے 19 مجرمان اشتہاریوں،10 غیرملکی افغانی باشندوں اور 100مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے 13عددکلاشنکوف،پانچ عدد رائفلز،سولہ عدد بندوق،43عدد پستول،100چارجرز،1 ?ینڈگرنیڈ،ہزاروں مختلف بورکے کارتوس،19بوتل شراب،28کلوچرس اور50گرام ہیروین برآمدکرلیئے۔

ڈی پی او شاہ نظر نے کہا کہ قانون شکن چاہے جتنے بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوام، بلدیاتی نمائندگان،علماء کرام اور مشران علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کر کے علاقے کو بد امنی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :